پٹنہ،02؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ضلع سارن کے پانا پور تھانہ حلقہ کے بگڈیہہ نٹ ٹولی میں زہریلا کھانا کھانے سے بچوں سمیت 22 لوگوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔ اسکی اطلاع ملنے پر پانا پور ابتدائی صحت مرکز کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس اور ضروری دواوں کے ساتھ پہنچ کر بیمار لوگوں کا علاج شروع کر دیا۔ سبھی بیمار لوگ اب خطرے سے باہر ہیں۔
انچارج میڈیکل افسر ڈاکٹر جے سے گوسوامی نے بتایا کہ زہریلا کھانا کھانے سے سبھی لوگ بیمار ہوئے ہیں۔انکا علاج کیا جا رہا ہے۔ سبھی خطرے سے باہر ہیں۔
انہوں نے کہا آلودہ پانی پینے اور گندگی کی وجہ سے یہاں بیماری پھیلے کا خطرہ ہے۔ بیمار سبھی لوگوں کو قے اور دست ہو رہا ہے۔ بچے سمیت 22 لوگ بیمار ہیں۔گاؤں میں میڈیکل ٹیم کیمپ لگا کر سب کا علاج کر رہی ہے۔ فی الحال سبھی لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔